جھوٹی تسلی

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - جھوٹ موٹ کی دل دہی، جھوٹا وعدہ جو کسی کی تسکین کے لیے کیا جائے۔  زباں تک جو رہے محدود وہ جھوٹی تسلی ہے نہ ہو جب دل ہی شامل دل ہی سے کچھ نہیں ہوتا      ( ١٩٦٤ء، ہادی مچھلی شہری، صدائے دل، ٣ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'جھوٹی' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تسلی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٢ء میں "ہادی مچھلی شہری، صدائے دل" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر